وزیر مملکت نے کہاکہ صحافت پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے جسے حکومت برداشت نہیں کرے گی۔

 حکومت صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کرے گی،مریم اورنگزیب
06 اپریل 2017 (19:49)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے صحافیوں کے تحفظ اور سکیورٹی کے بل پر کام کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں یوم شہدائے صحافت کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر مملکت نے کہاکہ صحافت پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے اور حکومت اسے برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ ذرائع ابلاغ نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کرنے والے صحافیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔


comments powered by Disqus