اسحق ڈار نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی آزادانہ اور سازگار ماحول ہے۔

وزیر خزانہ کی جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
06 اپریل 2017 (19:37)
0

جرمنی کے اقتصادی تعاون اور ترقی کے وزیر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام کے حصول کے بعد اب حکومت پائیدار اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔
انہوں نے جرمنی کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی آزادانہ اور سازگار ماحول ہے۔
جرمنی کے وزیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کی تعریف کی۔
انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسائل پر قابو پانے اور عالمی امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا۔
ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور جرمنی کی ترقی کے وزیر نے توانائی، نظم و نسق اور پائدیار ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔


comments powered by Disqus