نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو مشترکہ سوچ اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں۔

وزیراعظم کی پاکستان،جرمنی ایوان صنعت و تجارت کے قیام کی تجویز
06 اپریل 2017 (17:46)
0

وزیراعظم نواز شریف نے جرمنی کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اسلام آباد میں جرمنی کے اقتصادی تعاون اور ترقی کے وزیر ڈاکٹر گیرڈ میولر سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دوطرفہ ایوان صنعت وتجارت قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں جو مشترکہ سوچ اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں۔انہوں نے جرمنی کے وزیر کو معیشت اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان کی نمایاں ترقی کے بارے میں بتایا۔جرمنی کے وزیرنے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے اعتماد کا اظہار کیا۔


comments powered by Disqus