یوژنگ شنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کا اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف ہے۔

اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کا دور شروع ہوگا،ممنون
06 اپریل 2017 (17:29)
0

صدر ممنون حسین نے چین کی قومی کمیٹی کے چیئرمین یوژنگ شنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ کئی ممالک نے اس عظیم منصوبے سے استفادے کے لئے اس میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
صدر نے کہا کہ پوری دنیا چین کے ایک راستہ ایک منزل تصور کا اعتراف کررہی ہے۔
اس موقع یوژنگ شنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کا اہم علاقائی و عالمی امور پر یکساں موقف ہے۔
انہوں نے اس بات کو سراہا کو سٹرٹیجک لحاظ سے اہم ملک ہونے کے ناطے پاکستان خطے میں اہم کردار اداکررہا ہے انہوں نے اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام کی رفتار پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔


comments powered by Disqus