وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ سچ کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سچ کی خاطر صحافیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا: مریم اورنگزیب
06 اپریل 2017 (15:58)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود اور تحفظ کے لئے ٹھوس بنیادیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
آج یوم شہداء صحافت کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بہاد ر صحافیوں نے بے پناہ مسائل کے باوجود ملک میں صحافت کی ترقی کیلئے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سچ کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے یہ دن منانے پر فیڈرل یونین آف جرنلٹس کو سراہا۔