نوازشریف نے کہا ہے کہ دونوں پارلیمانوں کے درمیان قریبی تعاون پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

06 اپریل 2017 (15:29)
0

وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں چین کے پاکستان کیلئے سفارتی اور مادی تعاون کو سراہا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین Yu-Zheng Sheng کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہاکہ دونوں پارلیمانوں کے درمیان قریبی تعاون پاکستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور ایسے متعلقہ منصوبے دونوں ملکوں کے عوام کی یکساں سوچ اور علاقائی روابط کے لئے ان کے عزم کے عکاس ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ " پٹی اور شاہراہ فورم" سے جو اگلے ماہ چین میں منعقد کیا جا رہا ہے ، چین پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اس حوالے سے تبادلہ خیال کا ایک شاندار موقع ملے گا۔
چین کے وفد کے سربراہ Yu-Zheng Sheng نے امید ظاہر کی کہ پارلیمانی تبادلوں سے دونوں ملکوں کے درمیان بردرانہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔


comments powered by Disqus