میانمار کی رہنماء نے کہاہے کہ راکھین صوبے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لئے نسل کشی کا لفظ کا استعمال بہت سخت ہے۔

روہنگیا مسلمان میانمار واپس آئیں تو کھلے دل سے خیرمقدم کرینگے:آنگ سان سوچی
06 اپریل 2017 (15:19)
0

میانمار کی رہنماء آنگ سان سوئچی نے کہا ہے کہ اگر روہنگیا مسلمان اقلیت کے افراد واپس آئیں تو میانمار کھلے دل سے ان کا خیرمقدم کرے گا۔بی بی سی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے راکھین صوبے میں مسائل کا اعتراف کیا تاہم انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹوں کے باوجود روہنگیا مسلمان اقلیت کے نسل کی بنیاد پر قتل عام کی تردید کی۔
انہوں نے کہا کہ راکھین صوبے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لئے نسل کشی کا لفظ کا استعمال بہت سخت ہے۔