نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم جیں جو مشترکہ سوچ اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں۔

06 اپریل 2017 (15:08)
0

وزیراعظم نواشریف نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ہے۔اسلام آباد میں جرمنی کے اقتصادی تعاون اور ترقی کے وزیرگرڈ ملر سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعظم نے جرمنی کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم جیں جو مشترکہ سوچ اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں۔
نواز شریف نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے دوطرفہ ایوان صنعت وتجارت قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے جرمنی کے وزیر کو معاشی اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان کی نمایاں ترقی کے بارے میں بتایا۔جرمن وزیرنے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے اعتماد کا اظہار کیا۔


comments powered by Disqus