ہیرالڈ فنگر نے کہا کہ پاکستان اپنی معیشت کو تیزتر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

آئی ایم ایف کاپاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کیلئے اپنے تعاون کا اعادہ
06 اپریل 2017 (14:52)
0

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کے لئے اپنے تعاون کا اعادہ کیا ہے۔دبئی میں پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک بیان میں آئی ایم ایف کے عملے کی ٹیم کے سربراہ ہیرالڈ فنگر نے کہا کہ پاکستان اپنی معیشت کو تیزتر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے تین سال کے بعد پاکستان نے بڑے پیمانے پر معاشی سرگرمیوں اور اقتصادی صورتحال کو مستحکم کیا ہے۔
Harald Finger نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی اقتصادی شرح نمو پانچ فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دوسری سرمایہ کاری ، توانائی کی رسد بہتر ہونے اور جاری ڈھانچہ جاتی اصلاہات کے باعث درمیانی مدت کی بنیاد پر پاکستان کی اقتصادی ترقی تقریباً چھ فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔


comments powered by Disqus