ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔

بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی مظالم علاقائی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں:پاکستان
06 اپریل 2017 (14:45)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کا سلسلہ علاقائی امن کے لئے بڑا خطرہ ہیں ۔وہ آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوزبریفنگ کے دوران سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے۔
نفیس ذکریا نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کی حالیہ پیشکش اس حقیقت کا مظہر ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی سے علاقائی امن خطرے سے دوچار ہے۔
ایک سوال پر نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے کیلئے افغانستان کے ساتھ سرحد پر اپنی حدود میں باڑ لگا رہا ہے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔


comments powered by Disqus