کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں آئندہ نام نہاد انتخابات کو فوجی مشق کے مترادف قرار دیدیا
06 اپریل 2017 (13:13)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں آئندہ نام نہاد انتخابات کو فوجی مشق کے مترادف قرار دیا ہے۔سری نگر میں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
تعلیمی اداروں میںفو ج کی تعیناتی پر بھارت اور کٹھ پتلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تعلیم کی کھلی توہین ہے۔