ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی پوری فوجی طاقت کے ساتھ اپنا اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لئے اپنی صلاحیتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

امریکہ کی جاپان کو شمالی کوریا کی دھمکیوں کے خلاف تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
06 اپریل 2017 (13:09)
0

امریکہ نے جاپان کو شمالی کوریا کی دھمکیوں کے خلاف تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔وائٹ ہائوس کے بیان کے مطابق یہ یقین دہانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے کو ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کرائی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنی پوری فوجی طاقت کے ساتھ اپنا اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لئے اپنی صلاحیتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔