امریکی سفیر نے کہاہے کہ امریکہ تقریبات اور تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے نئے تاجروں خصوصاً خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

 واشنگٹن اور اسلام آباد پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے قریبی تعاون کررہے ہیں: ڈیوڈ ہیل
06 اپریل 2017 (12:49)
0

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد پاکستان کی اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے قریبی تعاون کررہے ہیں ۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کرنے ، دوطرفہ تجارت بڑھانے ، سرمایہ کاری کے لئے ماحول کو بہتر بنانے ،حقوق ملکیت دانش کے تحفظ اور کاروبار کے فروغ کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں ۔
امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ تقریبات اور تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے نئے تاجروں خصوصاً خواتین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال سلیکون ویلی میں ہونے والے تجارتی سربراہ اجلاس میں تاجروں کا سب سے بڑا وفد بھیجا تھا جو پاکستان کی جدت اور تخلیقی صلاحیت اور افراد ی قوت کا مظہر ہے۔