وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ چین کے سرمایہ کار پنجاب کے صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

06 اپریل 2017 (11:31)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا نیا تصور پیش کیا ہے۔انہوں نے یہ بات آج لاہور میں چین کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
فریقین نے لاہور ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین کے سرمایہ کار پنجاب کے صوبے میں سرمایہ کار دوست ماحول کے مواقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چینی وفد کے سربراہ Ren Zhineng نے صوبہ پنجاب کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی خدمات کو سراہا۔


comments powered by Disqus