لیبیانے اری ٹیریا کے28 اورنائیجیریا کے 7 باشندوں کو رہا کردیا
06 اپریل 2017 (10:08)
0

لیبیا میں حکام نے اری ٹیریا کے اٹھائیس اورنائیجیریا کے سات باشندوں کو رہا کردیا ہے جن کو دولت اسلامیہ گروپ نے پکڑ کرسیرت میں قید کررکھاتھا۔

وسطی لیبیا میں دولت اسلامیہ گروپ کے مضبوط گڑھ سیرت سے عورتوں اوربچوں سمیت35 افراد فرار ہوگئے تھے تاہم سرکاری فوج نے گزشتہ دسمبر میں جنگجوئوں سے شہر کاقبضہ دوبارہ حاصل کرنے تک انہیں اپنی تحویل میں رکھا۔
انہیں رہائش اورعلاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے اورہلال احمر کے حوالے کیاگیاہے۔


comments powered by Disqus