File photo

قاضی یاسر کی حریت قیادت کے بھارتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے فیصلے کی حمایت
06 اپریل 2017 (10:01)
0

مقبوضہ کشمیر میں امت اسلامی جموں کشمیر کے چیئرمین قاضی احمدیاسر نے حریت قیادت کے اس مشترکہ فیصلے کی حمایت کی ہے کہ علاقے میں بھارت کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کیاجائے۔

اسلام آباد میںایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے کہاکہ وہ حریت قیادت کی اپیل پرعملدرآمد کرتے ہوئے اس مہینے کی نو اوربارہ تاریخ کو سرینگر اور اسلام آباد میں ہونیوالے نام نہاد انتخابات کابائیکاٹ کریں۔