روس اور ایران شام میں جنگ بندی پر عملدرآمدکے ذمہ دارہیں:ترکی
06 اپریل 2017 (09:45)
0

ترکی نے روس اور ایران کو یاددہانی کرائی ہے کہ انہیں شام میں جنگ بندی کے ضامن کی حیثیت سے صوبہ ادلیب میں خطرناک کیمیائی حملے کانوٹس لیناچاہیے۔

ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ روس اور ایران شام میں جنگ بندی پر عملدرآمدکے ذمہ دارہیں۔
انہوں نے ضامن ملکوں سے کہاکہ وہ حملے کے ذمہ دارعناصر کوخبردارکریں اور مستقبل میں اس طرح کی خلاف ورزیوں کو روکیں۔