امریکہ میں پاکستان کے سفیرنے واشنگٹن میں ایوان نمائندگان کی ایشیاء اوربحرالکاہل کے ملکوں سے متعلق خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی۔

پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط اورپائیدار تعلقات کاخواہاں ہے:اعزاز
06 اپریل 2017 (09:04)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز احمدچودھری نے واشنگٹن میں ایوان نمائندگان کی ایشیاء اوربحرالکاہل کے ملکوں سے متعلق خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین Ted Yoho سے ملاقات کی۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات، انسداد دہشت گردی اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر مفید بات چیت کی۔

اعزاز احمدچودھری نے پاکستان کی اس خواہش کااعادہ کیاکہ وہ امریکہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مضبوط اورپائیدار تعلقات کاخواہاں ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن واستحکام دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہے۔


comments powered by Disqus