ترجمان نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرناچاہتاہے۔

File photo

پاکستان کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ کی ثالثی کی پیشکش کاخیرمقدم
06 اپریل 2017 (08:57)
0

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کاخیرمقدم کیا ہے۔ایک انٹرویو میں دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہاکہ بھارت خطے میں اپنی چودھراہٹ قائم رکھنے کیلئے مسئلہ کشمیر پر کسی تیسرے ملک کی ثالثی کو مسترد کرتارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز نے بھی اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد مسئلہ کشمیر پر اسی طرح ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کاپاکستان نے خیرمقدم کیاتھا۔ترجمان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف خطے میں امن اوراقتصادی ترقی کیلئے بھارت سمیت تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ پُرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔
نفیس زکریا نے کہاکہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ بھارت مختلف ہتھکنڈوں سے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی مسلسل کوشش کررہاہے۔
انہوں نے کہاکہ پوری دنیا اس بات سے آگاہ ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہے جبکہ اس کے پیچھے بھارت کاہاتھ ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کے خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کاپاکستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کااعترافی بیان اس کاواضح ثبوت ہے۔


comments powered by Disqus