اب تک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سب سے زیادہ 59ملی میٹر بارش ہوئی۔

File photo

ملک کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
06 اپریل 2017 (08:30)
0

گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد ،پنجاب بالائی، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں مختلف مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اب تک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سب سے زیادہ 59ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ منگلامیں باون، جوہرآباد انچاس،سرگودھا سینتالیس،گجرات انتالیس، سیالکوٹ تینتیس اورگوجرانوالہ میں اٹھائیس ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد ،راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور،مردان ،کوہاٹ ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل ڈویژنوں، فاٹا، کوئٹہ اورژوب میں گردآلودہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
شدید بارشوں سے مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژنوں اورکشمیر کے بعض علاقوں میں سیلاب آنے اورمٹی کے تودے گرنے کاخطرہ ہے۔
جمعرات کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھارہ
کراچی ستائیس
پشاور سترہ
کوئٹہ تین
گلگت نو، جبکہ
مری اورمظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ