مشیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سیاسی حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

File photo

افغان تنازع کاکوئی فوجی حل ممکن نہیں:سرتاج
06 اپریل 2017 (08:21)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ افغان تنازع کاکوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔

امورخارجہ کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو اسلام آباد میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سیاسی حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان ویزہ کے نظام کو جدید بنانے اورعوام کے ساتھ رابطوں میں اضافے کیلئے سرحد پار کرنے کے مقامات پر سہولتیں بڑھارہاہے۔
مشیرخارجہ نے کہاکہ حکومت ،پاکستان کے تعلیمی اداروں میں افغان طلباء کو سہولتوں کی فراہمی پرتوجہ دے رہی ہے۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ افغان طلباء کی اعلیٰ تعلیم کیلئے موجودہ تین ہزار وظائف کے علاوہ مزید تین ہزاروظائف دینے کااعلان کیاگیاہے۔


comments powered by Disqus