ان مشتبہ افراد کاتعلق وسط ایشیائی ریاستوں سے ہے اور نومبر سے ملک میں اُن کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

File photo

روس میں6افراد دولت اسلامیہ کیلئے بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار
06 اپریل 2017 (08:14)
0

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں چھ افراد کودولت اسلامیہ گروپ کیلئے بھرتی کرنے اور ملک میں دہشت گردسرگرمیوں کی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔

روسی حکام نے بتایا کہ ان مشتبہ افراد کاتعلق وسط ایشیائی ریاستوں سے ہے اور نومبر سے ملک میں اُن کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
روس کی سرکاری تحقیقاتی کمیٹی نے انکشاف کیا کہ گرفتار ہونیوالے افراد سینٹ پیٹرزبرگ میں وسط ایشیائی ریاستوں کے دیگرتارکین کودہشت گردی کی سرگرمیوں اور دولت اسلامیہ سمیت غیرقانونی مسلح گروپوں میں شمولیت کیلئے بھرتی کرتے تھے۔