File photo

جاپان اور امریکہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کو سنگین خطرہ قراردیا: شنزوایبے
06 اپریل 2017 (08:06)
0

جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے کہاہے کہ جاپان اور امریکہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربے کو خطرناک اشتعال انگیز اورسنگین خطرہ قراردیاہے۔

وہ صدر ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کے بعدٹوکیو میں صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈونلڈٹرمپ نے انہیں بتایا کہ شمالی کوریا سے نمٹنے کیلئے کئی اقدامات زیر غور ہیں۔
شنزوایبے نے کہا کہ وہ اس بات کاجائزہ لے رہے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد چین شمالی کوریا کیلئے کیسے ردعمل کااظہار کرتاہے۔
ملاقات سے ایک روز پہلے گزشتہ روز مشرقی ساحل سے بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیاہے۔


comments powered by Disqus