امریکی عہدیداروں نے روس کے اس بیان کو بھی مسترد کردیا ہے جس میں شامی باغیوں پر حملے کاالزام لگایاگیاہے۔

File photo

ڈونلڈ ٹرمپ کا شامی حکومت پر شہریوں پرزہریلی گیس کاحملہ کرنے کا الزام
06 اپریل 2017 (07:32)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے شام کی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے شہریوں پرزہریلی گیس کاحملہ کیا ہے۔

اردن کے شاہ عبداللہ ثانی کے ہمراہ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ شام میں ہونیوالے واقعات ناقابل قبول ہیں کیونکہ بشارالاسد کی حکومت کی کارروائیاں حد سے تجاوز کرچکی ہیں۔
ادھرامریکی عہدیداروں نے روس کے اس بیان کو بھی مسترد کردیا ہے جس میں شامی باغیوں پر حملے کاالزام لگایاگیاہے۔