وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کاعزم ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

File photo

سرکاری اہلکاروں پر حملوں سے دہشتگردوں کی مایوسی کااظہار ہوتاہے:شہباز
06 اپریل 2017 (07:02)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ لاہور میں فوجی جوانوں اور دوسرے سرکاری اہلکاروں پر دہشت گرد حملے سے دہشت گردوں کی مایوسی کااظہار ہوتاہے۔

ایک بیان میں انہوں نے تمام قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے سرکاری فرض کی ادائیگی میں جام شہادت نوش کیا۔
وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کاعزم ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔


comments powered by Disqus