وفاقی وزیر نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابی سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔

File photo

پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھے گا:احسن
06 اپریل 2017 (06:39)
0

منصوبہ بندی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہاہے اور وہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ لاہور میں دھماکے جیسی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کاعزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابی سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پرحقیقی معنوں میں عملدرآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔