Thursday, 28 March 2024, 11:30:48 pm
پاکستان کاغریب ممالک میں ترقی کو تیز کرنے کیلئے ڈیجیٹل تقسیم کو بند کرنے کا مطالبہ
December 06, 2022

File Photo

پاکستان نے غریب ملکوں کی ترقی میں تیزی لانے اور نسل پرستی کے خاتمے کے لئے اختلافات کو ہوا دینے والا آن لائن مواد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عامر خان نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام آن لائن مذاکرے سے خطاب کے دوران کہی۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی طرف سے آن لائن ترقی کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت نہ ہونے سے آن لائن تقسیم کا پہلے سے موجود خطرہ مزید بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آن لائن پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط خبروں کے پھیلاؤ کو نہ روکا گیا تو اس سے سماجی اختلافات ، قوم پرستی، امتیازی سلوک، نفرت، اسلام کے خلاف پراپیگنڈے اور عدم برداشت پر مبنی دیگر رویوں میں اضافہ ہو گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.