Thursday, 28 March 2024, 09:22:00 pm
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
December 06, 2022

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔پنجاب ،خیبرپختونخوااوربالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔آج (منگل) ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد اورمظفرآباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈلاہور دسکراچی سترہپشاور آٹھکوئٹہ صفر گلگت اورمری تین ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں،پلوامہ ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اورخشک رہنے کاامکان ہے جبکہ Leh میں مطلع جزوی طورپرابرآلود، خشک اورشدیدسرد رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر اور اننت ناگ میں صفرڈگری سینٹی گریڈجموں دس ، Leh منفی سات، پلوامہ اور شوپیاں منفی ایک اور بارہ مولہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.