Friday, 29 March 2024, 06:20:42 pm
عام انتخابات آئندہ سال اکتوبر میں ہوں گے:احسن
December 06, 2022

منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عام انتخابات آئندہ سال اکتوبر میں ہوں گے۔

آج (منگل) اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر زور دیا کہ وہ اسمبلیوں میں واپس آئیں اور آزادانہ ، صاف اور شفاف عام انتخابات یقینی بنانے کیلئے انتخابی اصلاحات کے عمل کا حصہ بنیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک اگلے عام انتخابات کے تناظر میں سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو درست سمت میں آگے بڑھنے کیلئے استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ریاستی اداروں اور معاشی استحکام کے خلاف مہم کو مسترد کردیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.