Saturday, 20 April 2024, 01:07:21 pm
وزیراعظم کاملکی تاریخ میں کھیلوں کےسب سےبڑے کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کا افتتاح
December 06, 2021

وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں ایک شاندار تقریب میں مشعل جلا کر ملک کی تاریخ میں کھیلوں کے سب سے بڑے اقدام کامیاب جوان سپورٹس پروگرام کا افتتاح کیا۔تقریب میں تمام وفاقی اکائیوں سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔پروگرام کے تحت چار ارب روپے مالیت کے چارمنصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کوغیرنصابی اورکھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کیلئے تیار کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مختلف کھیلوں میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے سنٹرز آف ایکسیلنس قائم کیے جائیںگے۔عمران خان نے کہاکہ مافیا کے پرانے نظام سے چھٹکارا پانے کیلئے کھیلوں کی نئی پالیسی بھی وضع کی گئی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.