Wednesday, 26 January 2022, 01:11:26 am
کھیلوں کےتاریخی پروگرام سےملک میں غیرنصابی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا:شہبازگل
December 06, 2021

سیاسی روابط کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کھیلوں کے تاریخی پروگرام سے ملک میں غیرنصابی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ مختلف کھیلوں میں حصہ لیں اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب میں حکومت کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف کھیلوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع دیا جائے گا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا قومی سطح کے کھیلوں کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا وزیراعظم عمران خان کا وعدہ تھا اور اس وعدے کو ان کے نصب العین کے مطابق پورا کیا جارہا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.