Saturday, 20 April 2024, 05:24:05 am
پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اپنا مفاہمتی کردارادا کرتا رہے گا،وزیر خارجہ
December 06, 2019

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا مصالحتی کردار ادا کرتا رہے گا۔

 آج اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور پال ڈبلیو جونز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار افغانستان میں امن پر ہے۔

 وزیر خارجہ نے کہا پاکستان افغانستان کے ساتھ امن بات چیت بحال کرنےکے امریکی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

 اس موقع پر افغانستان  اور خطے میں سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس سے پہلے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدار ت  کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے رجسٹریشن کے عمل میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے۔

وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی خدمات کو سراہا۔  تاہم انہوں نے کہا کہ ان غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن اور ان کی طرف سے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.