Wednesday, 24 April 2024, 02:11:32 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ آج 124ویں روز بھی جاری
December 06, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ آج 124 ویں روز بھی جاری ہے اورمقبوضہ وادی، جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت پابندیاں نافذ ہیں جبکہ بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے،محاصرے سے مقبوضہ وادی کی اسی لاکھ سے زائد آبادی کو سخت مصائب کا سامنا ہے۔

مقبوضہ وادی میں انٹر نیٹ سروس، پری پیڈ موبائل فون اور ایس ایم ایس سروس بدستور معطل ہے۔

انٹر نیٹ سروس نہ ہونے سے کشمیریوں کا گردونواح اور دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہے، محاصرے کے باعث کاروبار، تدریسی عمل اور صحافیوں کا کام بھی بری طرح متاثر ہواہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.