سپریم کورٹ نے واپڈا سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے حتمی مدت طلب کی ہے۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیموں کی مقررہ قت پر تعمیر یقینی بنانے کے لئے عملدرآمد بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل عملدرآمد بنچ کے رابطہ کار ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ ڈیم فنڈ کا ایک روپیہ بھی کہیں اور خرچ نہیں ہوگا۔