Wednesday, 12 December 2018, 09:46:59 am
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شفافیت، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے،وزیراعظم
December 06, 2018

File photo

وزیراعظم عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرا لقادری نے جمعرات کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون مقدمے میں نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل میں حکومت کے کردار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔وزیراعظم نے ماڈل ٹائون مقدمے میں شفافیت اور انصاف کے تمام تقاضے یقینی بنانے کایقین دلایا۔