Wednesday, 12 December 2018, 09:46:39 am
پاکستان کی ایرانی بندرگاہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
December 06, 2018

پاکستان نے ایران کی بندرگاہ چاہ بہار میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں دو بے گناہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو کہیں بھی اور ہر جگہ پھیلنے سے روکنے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔یاد رہے دہشت گدوں نے آج صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے چاہ بہار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیاجس میں دو افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے۔