Wednesday, 12 December 2018, 10:02:47 am
پاکستان ،برطانیہ کا باہمی تعاون بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
December 07, 2018

پاکستان اور برطانیہ نے باہمی تعاون بہتراور مضبوط بنانے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیراطلاعات فواد چودھری اور انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کیلئے برطانیہ کے امور خارجہ اور دولت مشترکہ کے وزیر لارڈ طارق احمد کے درمیان لندن میں ملاقات میں طے پایا۔

فواد چودھری نے حکومت کے سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔

برطانیہ کے امور خارجہ اور دولت مشترکہ کے وزیرنے اس تجویز کی تعریف کی اور برطانوی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔