Wednesday, 12 December 2018, 11:19:34 am
پاکستان براعظم افریقہ کیساتھ قریبی تجارتی تعلقات کاخواہاں ہے،صدر
December 06, 2018

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان براعظم افریقہ کے ساتھ قریبی تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کاخواہاں ہے ۔انہوں نے یہ بات تیونس کے وزیر ADEL ELARBI اور کینیا کے ہائی کمشنر JULIUS KIBET BITOK کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔صدر نے کہاکہ پاکستان تیونس کے ساتھ مشترکہ عقیدے ، ثقافت اور تاریخ پرمبنی اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی اعتماد اور ہم آہنگی پرمبنی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔صدرنے دونوں ملکوں کے ساتھ مضبوط سیاسی تعلقات استوار کرنے کی اہمیت کو اجاگرکیا اور ان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے سرکاری اورنجی تجارتی شعبوں کے وفود کے باقاعدگی سے تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا ۔