Friday, 29 March 2024, 12:36:49 am
پاک امریکہ تعلقات مثبت سمت کی طرف گامزن ہیں:فواد چوہدری
December 06, 2018

 وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات ایک مثبت سمت کی طرف گامزن ہیں۔

لندن میں انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے بہترین تجاویز دی ہیں۔

 وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور عسکری اداروں میں  مکمل ہم آہنگی ہے۔

 وزیر اطلاعات نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک قابل قدر اقتصادی اقدام ہے اور یورپی یونین میں شامل دوسرے ممالک منصوبے سے اقتصادی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.