Wednesday, 12 December 2018, 10:52:00 am
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم خان سواتی عہدے سے مستعفی
December 06, 2018

 سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر اعظم خان سواتی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کیا۔وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کے متعارف کرائے گئے خود احتسابی کے کلچر کا منہ بولتا ثبوت ہے جو صرف ترقی یافتہ جمہوری ملکوں میں پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ رجحانات نئے پاکستان کی نئی بنیادیں ہیں۔