Tuesday, 16 April 2024, 10:52:06 am
کوسووو کا بے وقت منصوبہ نامناسب ہے:سربراہ نیٹو
December 06, 2018

نیٹو نے کہا ہے کہ وہ کوسووو کو اپنی فوج کی تشکیل کے منصوبے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وہاں اپنے سکیورٹی مشن کا ازسرنو جائزہ لے گا۔

نیٹو کے سربراہ Jens Stoltenberg نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوسووو کا بے وقت منصوبہ نامناسب اور نیٹو کے کئی رکن ممالک کی تجویز کے خلاف ہے۔

سربیا کوسووو کی آزادی کو تسلیم کرنے سے بدستور انکاری ہے اور اس کی طرف سے فوجی کارروائی کے منصوبوں پر سربیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.