Thursday, 18 April 2024, 02:08:24 pm
فرانسیسی تاجر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں:فرانسیسی سفیر
December 06, 2018

پاکستان میں فرانس کے سفیر MARC BARETY نے کہا ہے کہ فرانسیسی تاجر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں سینیٹ کے قائم مقام چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری پر اطمینان ظاہر کیا۔سینیٹ کے قائم مقام چیئرمین نے فرانسیسی سفیر کے خیالات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے ایوان صنعت و تجارت فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات کی تلاش کے لئے دونوں ملکوں کی تجارتی تنظیموں کو ایک دوسرے سے رابطے استوار کرنے چاہئیں۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور دیگر سطحوں پر روابط کے فروغ کے ذریعے ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.