Wednesday, 12 December 2018, 09:46:24 am
اشرف غنی کا افغانستان میں پائیدار امن کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور
December 06, 2018

افغانسان کے صدر محمد اشرف غنی نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زور دیاہے۔محمد اشرف غنی نے کابل میں افغانستان مصالحتی عمل کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں تنازعے کے سیاسی حل کی ضرورت پر زوردیا۔اجلاس کے دوران زلمے خلیل زاد نے افغان صدر کو افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کے حوالے سے مختلف ملکوں کے دوروںکے بارے میں بریفنگ دی۔