Wednesday, 12 December 2018, 09:47:22 am
امیر البحر کا سکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری پر اظہار اطمینان
December 06, 2018

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تمام سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وہ جمعرات کی اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔بحریہ کے سربراہ نے سمندر کے راستے دہشت گردی' بحری قزاقی' منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خطرا ت کے خلاف بحیرہ عرب کی حدود میں قومی اور بین الاقوامی جہازوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی طرف سے علاقائی سمندری سیکورٹی معاہدے کے ذریعے موثر سیکورٹی برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے ہمارے ماحول خصوصاً سمندری حدود کے تحظ اور سمندروں کے قیمتی وسائل کو اپنی مستقبل کی نسلوں کیلئے محفوظ بناتے ہوئے سمندروں کے مسلسل استعمال کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کے حوالے سے پاک بحریہ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔کانفرنس میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری' اس کی ترقی کے منصوبوں' سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور فوجیوں کی تربیت اور فلاح و بہبود سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔