Wednesday, 12 December 2018, 11:06:22 am
اقوام متحدہ، پاکستان نے اقتصادی راہداری کو جنوب جنوب تعاون کی درخشاں مثال قرار دیا
December 06, 2018

پاکستان نے اقوام متحدہ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کو جنوب جنوب تعاون کی روشن مثال قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہاکہ سی پیک کے ثمرات سے صرف اس میں حصہ لینے والے ممالک ہی نہیں بلکہ خطے دیگر ممالک بھی مستفید ہوں گے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان جنوب جنوب تعاون کو شمالی جنوب تعاون کا متبادل نہیں بلکہ اس کا حصہ تصور کرتاہے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی ترقیاتی نظام پر زور دیا کہ وہ جنوب جنوب تعاون کے لئے بھرپور حمایت کی غرض سے اپنی کوششیں جاری رکھے۔