Wednesday, 12 December 2018, 10:36:42 am
احتساب عدالت نےشہباز شریف کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا
December 06, 2018

 لاہورمیں احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاہے۔

 قومی احتساب بیورونے انہیں آشیانہ ہاوسنگ سکیم مقدمے میں مزید جسمانی ریمانڈ کےلئے عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔

 احتسا ب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے مقدمے کی سماعت کی۔

دریں اثناء نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈیڑھ سو  سے دو سو کے قریب کارکن  احتجاج کے لئے عدالت کے باہر  جمع ہوئے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہنگامہ کیا۔