Saturday, 20 April 2024, 06:15:37 am
امریکی صدرکامقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنےکااعلان
December 07, 2017

  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے وائیٹ ہائوس واشنگٹن میں اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا باضابطہ طور پر دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس فیصلے سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعے کے حل کی نئی سوچ کا آغاز ہوگا۔

عالمی لیڈروں نے خبردار کیا تھا کہ اس اقدام سے مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.