Thursday, 25 April 2024, 05:56:10 pm
کشمیر بھارت کا حصہ نہیں:گیلانی
December 07, 2017

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے اور بھارتی قیادت کو اس بات کو بار بار دہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔

سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ یہ بھارت ہی تھا جو کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ لے کر گیا تھا اور اس نے عالمی ادارے کے سامنے جموں و کشمیر کے عوام کو خودارادیت کا حق دینے کا وعدہ کیا تھا ، انہوں نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ ایک دن وہ بھارتی ظلم و ستم سے آزادی حاصل کریں گے۔

سید علی گیلانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت 15 دسمبر 2017 کو اسلام آباد کے لال چوک میں ایک عوامی پروگرام منعقد کرے گی، انہوں نے لوگوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.