Thursday, 28 March 2024, 04:37:09 pm
بیت المقدس کی حیثیت کا جائزہ، ترک صدر کی او آئی سی رہنمائوں کواجلاس کی دعوت
December 06, 2017

 ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بیت المقدس کی حیثیت کاجائزہ لینے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے رہنمائوں کو بدھ کے روز تنظیم کے غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ترک حکومت کے ترجمان نے آج انقرہ میں صحافیوں کو بتایاکہ یہ اجلاس مسلمان رہنمائوں کو یہ مواقع فراہم کرے گا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو متوقع طورپر اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر مل کر مربوط جواب دے سکیں۔ترجمان نے بتایا کہ ترکی نے امریکی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس سنگین غلطی سے فوری طور پر باز آ جائے کیونکہ اس سے مشرق وسطیٰ کا ناپائیدار امن عمل ممکنہ طور پر ختم ہو سکتا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.