Tuesday, 23 April 2024, 01:15:03 pm
ایران نےخطےکوغیرمستحکم کرنے سے متعلق امریکی الزام مستردکردیا
December 07, 2017

 ایران نے خطے میں عدم استحکام پیداکرنے کا امریکی الزام کومسترد کردیاہے۔ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرا م قسیمی نے کہا ہے کہ امریکہ ان بے بنیاد الزامات کابارباراظہارکررہا ہے۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھاکہ ایران لبنان میں حزب اﷲ کی حمایت ،یمن میں حوثیوں کو میزائل کی فراہمی اور شام میں ملیشیا جنگجو اوراسلحہ بھیج کر عدم استحکام کے اقدامات کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.